سینٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم و قدرتی وسائل کا اجلاس آج ہو گا

08 جولائی 2013

اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم وقدرتی وسائل کا اجلاس چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر یوسف بلوچ کی زیرصدارت آج پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گا، کمیٹی کو ڈاکٹر ثمر مبارک مند تھرکول انڈر گراﺅنڈ گیسی فیکیشن کے منصوبے پر بریفنگ دیں گے۔  حکومت سندھ کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ قائمہ کمیٹی نے اس حوالے سے صوبائی سیکرٹری معدنیات اور سندھ حکومت کے دیگر نمائندوں کو بھی طلب کیا ہے جو اس حوالے سے قائمہ کمیٹی کے روبرو تمام حقائق پیش کریں گے۔