مظفر گڑھ: جتوئی پولیس سے مقابلے میں بدنام ڈاکو نادرا ببر مارا گیا

08 جولائی 2013

جتوئی (خبر نگار) پولیس مقابلہ میں بدنام زمانہ ڈاکو نادرا ببر مارا گیا۔ ڈی ایس پی جتوئی راﺅ ظہور ربانی نے پریس کانفرنس میں بتایا ملزموں نے موٹر سائیکل چھینی پولیس کے بروقت پہنچنے پر ڈاکو موضع رکھ بستی عارف کی طرف بھاگ کھڑے ہوئے اور رانا صدیق کے آم کے باغ میں مورچہ بنا لیا۔ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ٹاپ ٹین کا اشتہاری نادر حسین عرف نادرا ببر ہلاک ہو گیا۔ ڈاکو کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔
پولیس مقابلہ