ہری پور: کیری ڈبہ کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ڈرائیور گرفتار، مقدمہ درج

08 جولائی 2013

ہری پور (ثناءنیوز) غازی کے علاقے عیسی خیل میں سی این جی پمپ کے قریب سوزوکی کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔ عاطف اپنے دوست نصیب کے ساتھ موٹر سائیکل پر غازی کی طرف آ رہا تھا۔

حادثات/ 2 جاں بحق