عمران فاروق قتل پر تحقیقات کے بارے میں بیان نہیں دیا: شیریں مزاری

08 جولائی 2013

 اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا تحریک انصاف کے چیئرمین سمیت کسی رہنما نے عمران فاروق کے قتل پر سکاٹ لینڈیارڈز کی جانب تحقیقات کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔حکومت سے احتجاج الطاف حسین کی پاکستان کے انتخابی معاملات میں مداخلت اور ہماری رہنما زہرا آپا کی شہادت سے متعلق ہے۔ تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں اور سب کے ساتھ قانون کی روشنی میں ہی سلوک ہونا چاہیے۔
شیری مزاری