بلوچستان، سندھ پانی کے تنازع پر ارسا نے تحقیقات مکمل کرلیں

08 جولائی 2013

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ذرائع کے مطابق بلوچستان، سندھ پانی کے تنازع پر ارسا نے تحقیقات مکمل کرلیں۔ سندھ کی جانب سے بلوچستان کا پانی روکنے کا اقدام ثابت ہو گیا۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سکھر بیراج سے نکلنے والی نہر سے پانی چوری ہو رہا ہے۔ شمال مغربی نہر پر 65غیرقانونی موگے پکڑے گئے، سکھر بیراج پر پانی کی تقسیم بدانتظامی کا شکار ہے۔ کمیٹی نے سکھر بیراج کو بیمار بیراج قرار دیدیا۔ بلوچستان کے حصے کا 30فیصد پانی چوری ہو رہا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم سفارشات سندھ حکومت کے حوالے کرے گی۔
تحقیقات مکمل