سعودی عرب میں آج رمضا ن المبارک کا چاند دیکھا جائیگا، ملک میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب
ریاض+ اسلام آباد (اے پی پی+ آئی این پی) سعودی عرب میں رمضان کا چاند (آج) بروز پیر کی شام دیکھا جائے گا۔ سعودی عرب میں سپریم کورٹ نے تمام مسلمانوں سے کہا ہے وہ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی صورت میں مقامی حکام کو اطلاع دیں۔ آئی این پی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل) منگل 9 جولائی کو کراچی میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے جبکہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر منعقد ہونگے۔ ملک بھر سے چاند کی اطلاعات کے لئے وزارت مذہبی امور میں خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے۔