سعودی چینلز قرآن کریم کا انگریزی اور فرانسیسی ترجمہ نشر کرینگے
سعودی چینلز قرآن کریم کا انگریزی اور فرانسیسی ترجمہ نشر کرینگے
مکہ مکرمہ (این این آئی) دنیا کو قرآن پاک کے حقیقی پیغام سے روشناس کروانے کے لئے سعودی ٹیلی وژن نیٹ ورک رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی سے روزانہ براہ راست نشر کی جانے والی نماز تراویح میںپڑھی جانے والی قرآنی آیات کا انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں ترجمہ سکرین پر پیش کرینگے۔ مسجد الحرام میں ادا کی جانے والی نماز تراویح کا ترجمہ انگریزی زبان میں سعودی ٹیلی وژن چینل 1 جبکہ مسجد نبوی میں پڑھی جانے والی نماز تراویح کا ترجمہ فرانسیسی زبان میں سعودی چینل 2کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔ ان دونوں چینلز کی نشریات ویب سائٹ پر بھی دیکھی جا سکتی ہیں جن کے ایڈریس بالترتیب www.sauditv1.tv اور www.sauditv2.tv ہیں۔
سعودی چینلز