ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ، کراچی کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا

08 جولائی 2013

کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی میں بجلی کی220 کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر جانے سے شہر کے بڑے حصے کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تاہم ترجمان کے ای ایس سی کا دعویٰ ہے کہ بجلی بحال کردی گئی ہے۔ ترجمان کے ای ایس سی احمد فراز کے مطابق رات گئے کے ڈی اے کی 220 کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن فنی خرابی کے باعث ٹرپ کرگئی جس سے 13 گرڈ سٹیشن متاثر ہوئے۔ گلشن اقبال، گلستان جوہر، گلشن حدید، سچل، یونیورسٹی روڈ اور کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔