بھارت نے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں:شبیر شاہ
بھارت نے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں:شبیر شاہ
سرینگر (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کے تمام جمہوری حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے شبیر احمد شاہ کو بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں حال ہی میں شہید ہونے والے تین نوجوانوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ترال جانے سے روکنے کے لیے اتوار کو گھر میں نظر بند کر دیا۔ شبیر احمد شاہ نے کشمیر میڈیا سروس کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہامسئلہ کشمیر کو کشمیریوںکی خواہشات کے مطابق حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں مستقل امن کا خواب ہر گز شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔