امریکی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مزید رسائی کی ضرورت ہے: سرتاج عزیز

08 جولائی 2013

اسلام آباد (آئی این پی) قومی سلامتی اور امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ امریکی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مزید رسائی کی ضرورت ہے، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات باہمی مفادات اور احترام کی بنیاد پر مزید مستحکم اور گہرے ہوں گے۔وہ اتوار کو امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے رکن سینیٹربوب کروکر سے گفتگو کررہے تھے۔سرتاج عزیز نے امریکی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مزید رسائی اور پاکستان میں خاص طور سے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔سینیٹر کورکر نے مشیر خارجہ کویقین دلایا کہ امریکی کانگریس پاکستان میں جمہوریت کی حمایت اور تین ترجیحی شعبوں توانائی ، معیشت اور تجارت میں تعاون جاری رکھے گی۔