بیرون ملک نوکریاں کرنیوالے 70ریلوے افسروں کو واپسی کے احکامات پر پریشانی
بیرون ملک نوکریاں کرنیوالے 70ریلوے افسروں کو واپسی کے احکامات پر پریشانی
لاہور (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے کی طرف سے طویل رخصت پر بیرون ملک گئے اعلیٰ افسروں کو فوری واپس آنے کے احکامات جاری ہونے کے بعد سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں تین سال سے زائد عر صہ سے مقیم گریڈ 17 سے گریڈ 20 کے حامل 70 سے زائد ایسے افسر جو بیرون ملک پر کشش تنخواہوں پر ملازمتیں کر رہے ہیں انکو یہ سخت تشویش لاحق ہو گئی کہ انہیں وطن واپسی پر اپنے محکمہ ریلوے میں رپورٹ کرنے کے ساتھ بیرون ممالک میں دوہری ملازمت کے دوران حاصل کی گئی تنخواہوں کا 25 فیصد حصہ بھی محکمہ کو جمع کرانا پڑیگا۔ بتایا گیا ہے ان افسروں میں سے کئی نے متعلقہ محکموں سے این او سی بھی لینا گوارا نہیں کیا۔نے رخصت حاصل کرنے کیلئے والدہ، بیوی کی بیماری اور بچوں کے داخلوں سمیت مختلف قسم کے عذر پیش کئے اور اپنے محکمہ سے اجازت بھی نہیں لی اور بیرون ملک جاکر ملازمت اختیار کر لی۔ مع تنخواہ طویل رخصت کے حامل افسروں میں امیر محمد خان چیف انجینئر دسمبر 2011ءسے 365 یوم، ارشاد اسلام خٹک جائنٹ ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ نومبر 2011ءسے 730 یوم ،مختار نبی اپریل 2012ءسے 730 یوم، فرحان رفیق ایکسیئن برج ہیڈکوارٹر اکتوبر 2012ءسے 1095 یوم، انعام اللہ ڈویژنل انجینئر راولپنڈی اکتوبر2011ءسے730 یوم ، فرید احمد ایکسین ڈیزائن ہیڈکوارٹر جولائی 2010ءسے 975 یوم، نیاز اللہ خان ڈویژنل انجینئر پشاور جون 2011ءسے 900 یوم ،ندیم احمد ڈویژنل انجینئر راولپنڈی جنوری 2009ءسے 1760 یوم، محمد انجم رشید اسسٹنٹ انجینئر برج نومبر 2011ءسے 365 یوم، قاضی بدر اللہ غفور ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ایل ہیڈ کوارٹر دسمبر 2012ءسے 1095 یوم، عثمان عبد اللہ ڈویژنل انجینئر لاہور جو لائی 2012 ءسے 730 یوم، آفتاب مہدی ایکسین ہیڈکوارٹر جون 2012 ءسے عبدالصمد چیف انجینئر، جاوید اقبال پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹی آر، وسیم اختر کئی سالوں سے رخصت پر ہیں۔ سمیع اللہ خان ورکس مینجر سی ایس سی خانیوال 730 یوم کی رخصت پر ہیں۔ فرخ تیمور خان ڈی این کراچی 730 یوم ،احتشام سیف اللہ ڈویژنل انجینئر راولپنڈی جون 2013ءسے 365 یوم، محمد احسن خان یاسر ایکسین سگنل جون 2013ءسے 365 یوم، یحییٰ جان ڈائریکٹر ایم اینڈایس مئی 2013ء سے730 یوم، عبدالحسیب بخاری ڈویژنل مکینیکل انجینئر مئی2013ءسے ایک سال، عبدالمالک سٹاف افسر جنرل مینجر ایم اینڈ ایس جولائی 2012ءسے 730 یوم، افتخار حسین ڈویژنل مکینیکل انجینئر راولپنڈی مارچ 2012ءسے 730 یوم، محمد یوسف لغاری ورکس مینجر کنسٹرکشن مغلپورہ دسمبر 2011ءسے 730 یوم، انجم علی نصیر ڈویژنل انجینئر راولپنڈی اگست 2010ءسے 1825 یوم، غلام قاسم ڈویژنل مکینیکل انجینئر لاہو ر اگست 2010ءسے 1095 یوم، قمر محبوب اے ایم ای ٹریک مشین لاہور ستمبر 2007ءسے 1825 یوم، غیاث الرحمن سینئر الیکٹریکل انجینئر ہیڈکوارٹر ستمبر 2007ءسے 1825 یوم، محمد فاروق ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر لاہور ستمبر 2011ءسے 850 یوم، سید علی کامران جعفری سینئر الیکڑ ٰیکل انجینئر بہاولپور ستمبر 2002ءسے 860 یوم، مسز شائستہ گل خان ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر اکتوبر 2012ءسے 365 یوم، مسز ارم امیرخان سینئر پر سانل آفیسر ہیڈ کوارٹر اپریل 2013ءسے 365 یوم، اشفاق علی تبسم ڈویژنل ٹرانسپورٹ آفیسر لاہور اکتوبر 2012ءسے 1095 یوم، حنیف گل جوائنٹ ڈائریکٹر والٹن لاہور اگست 2012ءسے365 یوم جبکہ ریلوے کے شعبہ میڈیکل کے سینئر ڈاکٹرز میں ڈاکٹر عظمیٰ اصغر شیخ ایس ایم او کیرن ہسپتال لاہور جنوری 2013ءسے 1825 یوم، ڈاکٹر طاہر ہ صادق ایم او راولپنڈی جنوری 2013ءسے 365 یوم، ڈاکٹر نفیس اختر میڈیکل آفیسر راولپنڈی مارچ 2013ءسے 760 یوم اور ڈاکٹر محمد طیب سینئر میڈیکل آفیسر کراچی مارچ 2013ءسے 365 یوم کی رخصت شامل ہیں۔
ریلوے افسر