ملائیشین یونیورسٹی ٹیکنالوجی مارا" نے اپنے ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا نام پروفیسر عطاالرحمن سے منسوب کر دیا

08 جولائی 2013

اسلام آباد (اے پی پی) ملائیشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی یونیورسٹی ٹیکنالوجی مارا" نے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف نیچرل پراڈکٹس کا نام پاکستان کے معروف سائنسدان پروفیسر عطاالرحمن کے نام سے منسوب کر دیا جسے اب پروفیسر عطاالرحمن انسٹیٹیوٹ برائے نیچرل پراڈکٹ کیمسٹری کہا جائے گا۔ ملائیشین یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساہول حمید ابو بکر، نے ڈاکٹر عطاالرحمن کومطلع کیا کہ ان کی دنیا میں وسیع خدمات باالخصوص نیچرل پراڈکٹس اور بائیولوجیکل سائنسزمیں نمایاں خدمات کی بنا پر انھیں یہ اعزاز عطا کیا گیا ہے۔