عمران خان نے نواز شریف کی صدارت میں ہونیوالی قومی سلامتی کانفرنس میں شرکت کےلئے دورہ برطانیہ ملتوی کر دیا

08 جولائی 2013

لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں ہونیوالی قومی سلامتی کانفرنس میں شرکت کےلئے دورہ برطانیہ ملتوی کر دیا۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان نے آج برطانیہ کے دورے پر روانہ ہونا تھا لیکن وزیر اعظم کی جانب سے قومی سلامتی کے امور پر تمام سیاسی جماعتوں کی بلائی جانیوالی کانفرنس میں شرکت کرنے کے فیصلے کی وجہ سے دورہ برطانیہ ملتوی کر دیا اور وہ دورہ برطانیہ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کرینگے۔