محترمہ فاطمہ جناحؒ کی برسی کل عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

08 جولائی 2013

لاہور ( این این آئی) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی ہمشیرہ مادر ملت فاطمہ جناح ؒ کی 46 ویں برسی کل ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کےساتھ منائی جائیگی۔ برسی کے سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ، نظریہ پاکستان فا¶نڈیشن اور دیگر تنظیموں کے زیراہتمام خصوصی کانفرنسز، سیمینارز، ریفرنسز اور دیگر تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا جس میں مادر ملتؒ کی تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان تک کی جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی جائیگی۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف مقامات پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی جائےگی۔