3 خودکشیاں: مسلم ٹاﺅن میں گھریلو جھگڑے پر 3 بچوں کی ماں نے زہر نگل لیا

08 جولائی 2013

لاہور (نامہ نگار) مختلف وجوہات پر خاوند سمیت 3 افرد نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم ٹاﺅن کے علاقہ مےں گھرےلو جھگڑے پر دلبرداشتہ پانچ بچوں کی ماں نے زہرےلی گولےاں کھاکر خود کشی کر لی ہے۔ نےومسلم ٹاﺅن مےں رہائش پذےر سلمان کی پندرہ سال قبل راولپنڈی کی رہائشی زرےنہ سے شادی ہوئی تھی۔ کم آمدنی اورگھرےلو اخراجات پورے نہ ہونے پر مےاں بےوی کے درمےان اکثر جھگڑا رہتا تھا جبکہ زرےنہ کا بھائی ٹھےکےدار اسلم اکثر اسکی مالی مدد کرتا رہتا تھا۔ گذشتہ روزگھرےلو اخراجات پورے نہ ہونے پر مےاں بےوی کے درمےان دوبارہ جھگڑا ہوگےا جس پر زرےنہ نے دلبرداشتہ ہوکر زہرےلی گولےاں کھالےں۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق فیصل آباد میں گھریلو لڑائی جھگڑوں سے تنگ نوبیاہتا دولہے نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ چک 201ج۔ب کے رہائشی 20 سالہ صابر کی بیس روز پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔ ادھر نوائے وقت رپورٹ کے مطابق بہاولپور میں صادق پبلک سکول بہاولپور کے سابق وائس پرنسپل نے خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق سابق وائس پرنسپل اعجاز احمد نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔