پنجاب کے کئی شہروں میں صنعتوں، سی این جی سیکٹر کو ڈھائی دن گیس فراہمی کا فیصلہ

08 جولائی 2013

لاہور (خبر نگار) صوبہ پنجاب میں فیصل آباد، سرگودھا، بہاولپور، ملتان، گوجرانوالہ، گجرات، اسلام آباد اور راولپنڈی ریجن کی صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کو رواں ہفتے کے دوران صرف ڈھائی دن گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 8 جولائی سے 15 جولائی کے دوران متذکرہ بالا علاقوں کی صنعتوں کو سوموار صبح 6 بجے سے بدھ شام 6 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔ سوئی نادرن گیس کمپنی کے مطابق لاہور، ساہیوال اور شیخوپورہ کی صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کیلئے گیس فراہمی کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ گیس فراہمی میں کمی کی وجہ ساوان گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت کیلئے بند کئے جانا بتایا گیا ہے۔