راجن پور: ڈاکوﺅں کا پولیس چیک پوسٹ پر دھاوا، 9 اہلکار یرغمال، کئی گھنٹے مقابلہ
راجن پور: ڈاکوﺅں کا پولیس چیک پوسٹ پر دھاوا، 9 اہلکار یرغمال، کئی گھنٹے مقابلہ
مٹھن کوٹ (نامہ نگار) راجن پور کے علاقہ بنگلہ اچھاچک پوسٹ کچہ جمال خان پولیس کے ہاتھوں ڈاکوﺅں کے ساتھی کی ہلاکت پر ڈاکوﺅں نے پولیس چوکی پر حملہ کر کے 9 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیا اور ان کی 12 رائفلیں بھی ساتھ لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی کچہ جمال خان پولیس کے ہاتھوں ڈاکوﺅں کا ایک ساتھی پولیس مقابلے میں مارا گیا جس کا بدلہ لینے کےلئے ڈاکوﺅں نے صبح 4 بجے پولیس چوکی کچہ جمال خان پر حملہ کر دیا اور 9 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرکے ان سے 12 رائفلیںبھی چھین کر اپنے قبضے میں لے لیں۔ مزید بتایا گیا 3 پولیس والے مقابلے میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ڈی پی او رحیم یار خان اور ڈی پی او راجن پور ڈاکوﺅں کی کمین گاہوں تک نہ پہنچ سکے۔ بعد میں کمک حاصل کرکے پولیس نے ڈاکو¶ں کا تعاقب کیا کئی مقامات پر پولیس اور ڈاکو¶ں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے تک مقابلہ جاری رہا۔
پولیس چوکی حملہ