زہر بچوں کے باپ نے دیا، مجھ سے کہا اجوائن ہے کھلا دو، ایبٹ آباد میں گرفتار ماں کا بیان

08 جولائی 2013

ایبٹ آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایبٹ آباد میں بچوں کو زہر دینے کے الزام میں گرفتار ماں نے کہا ہے کہ زہر بچوں کے باپ نے دیا۔ اس نے کہا تھا کہ یہ اجوائن ہے بچوں کو کھلا دو۔ آسیہ بی بی کو سینئر سول جج منظور قادر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے آسیہ بی بی نے کہا کہ اس کا شوہر سے اکثر جھگڑا رہا کرتا تھا، شوہر کام نہیں کرتا تھا، اس کے شوہر سلطان نے ایک ہفتے قبل پڑیا لا کر دی اور کہا کہ اجوائن ہے بچوں کو کھلا دینا۔