ڈھرکی: رقم کے تنازع پر زمیندار کا کسان پر تشدد، نکیل ڈال کر جانوروں کے ساتھ باندھ دیا
ڈھرکی (نوائے وقت رپورٹ) زمیندار نے ڈھرکی میں رقم کے تنازعہ پر کسان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ زمیندار نے کسان کی ناک میں نکیل ڈال دی اور اسے جانوروں کے ساتھ باندھ دیا۔ کسان بھاگ کر پریس کلب پہنچ گیا اور الزام لگایا کہ پولیس دباﺅ ڈال رہی ہے کہ میں ناک سے رسی نکلواﺅں پھر مقدمہ درج کریں گے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ شخص ہمارے پاس آیا تھا۔ واقعہ کی تفتیش کررہے ہیں۔