اثاثے چیک کر لیں، ایسا نہ ہو لینے کے دینے پڑ جائیں: یوسف گیلانی

08 جولائی 2013
اثاثے چیک کر لیں، ایسا نہ ہو لینے کے دینے پڑ جائیں: یوسف گیلانی

ملتان (نوائے وقت نیوز) سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اثاثے ظاہر کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے 1947ءسے میرے والد کے اثاثے چیک کر لیں ایسا نہ ہو کہ لینے کے دینے پڑ جائیں۔یہ بات انہوں نے رضا ہال ملتان میں فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی حلف برداری تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اگر جنوبی پنجاب میں دو صوبوں کے قیام کے اپنے منشور اور قرارداد پر کام کرے گی تو ایک کارکن کی طرح اس کا ساتھ دونگا۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...