چینی حکومت کی خیرسگالی نوازشریف کو وفد سمیت گوانگ ژوجانے کیلئے خصوصی طیارہ دیا

08 جولائی 2013

شنگھائی(آن لائن )وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے دورہ چین کے دوران چینی حکومت کی طرف سے خیرسگالی کے بہت سے مظاہرے دیکھنے کو ملے جو دونوں ملکوں کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات کا واضح اظہار ہیں۔ جذبہ خےرسگالی کے تحت وزیراعظم کو چین کے دورے کے تیسرے مرحلے میں وفد کے ہمراہ بیجنگ سے گوانگ ژو جانے کیلئے خصوصی طیارہ فراہم کیا گیا۔ گوانگ ژو میں ہوائی اڈے پر چین کی حکمراں جماعت کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری ہین ژینگ سمیت سینئر رہنماﺅں نے وزیراعظم نواز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر دو بچوں نے وزیراعظم اور خاتون اول بیگم کلثوم نواز کو گلدستے بھی پیش کئے۔
چینی/خیرسگالی