خسرہ سے سرگودھا میں بچی جاں بحق، لاہور میں مزید 17 مریض رپورٹ

08 جولائی 2013

سرگودھا+ لاہور (نوائے وقت نیوز+سپیشل رپورٹر) سرگودھا میں خسرے میں مبتلا 2 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سرگودھا کے مقامی رہائشی کی 2 سالہ بچی خسرے کی وباءمیں مبتلا تھی، گزشتہ روز وہ دم توڑ گئی۔ علاوہ ازیں صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں خسرہ سے متاثرہ مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 151 اور صوبائی دارالحکومت میں خسرہ سے متاثرہ 17 مریض سامنے آئے ہیں اور اس طرح پنجاب میں خسرہ سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 21532 جبکہ لاہور میں 5700 ہوگئی ہے ڈائریکٹر سی ڈی سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خسرہ سے کوئی ہلاکت واقع نہیں ہوئی ہے۔