بیٹی کو آئس کریم کھلانے لے گیا تھا ،ظالموں نے اسکی زندگی چھین لی: سعدیہ کا والدبیگ گھر میں ہے ہنستی کھلھلاتی سعدیہ نہیں

08 جولائی 2013
بیٹی کو آئس کریم کھلانے لے گیا تھا ،ظالموں نے اسکی زندگی چھین لی: سعدیہ کا والدبیگ گھر میں ہے ہنستی کھلھلاتی سعدیہ نہیں

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں ننھی سعدیہ آئس کریم کھانے والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ فوڈ سٹریٹ انارکلی گئی تھی۔ اس کے زخمی والد نے بتایا کہ سعدیہ نے کہا تھا کہ پاپا آئس کریم کھانی ہے۔ میں بچوں کو لے کر آئس کھلانے کیلئے فوڈ سٹریٹ چلا گیا لیکن میری بیٹی ہی چلی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والی نیلا گنبد لاہور کے رہائشی محبت منصور کی بیٹی 6سالہ سعدیہ شامل ہے۔ دوسری جماعت کی طالبہ والدین اور بھائیوں کے ساتھ آئس کریم کھانے فوڈ سٹریٹ گئی، آئس کریم تو نہ کھا سکی ظالموں نے اس کی زندگی اور خاندان کی ساری خوشیاں ضرور چھین لیں، گھر میں سعدیہ کا سکول بیگ، اس کی یادیں اور میٹھی میٹھی باتیں ہیں مگر ہنستی کھلھلاتی سعدیہ نہیں ہے۔
سعدیہ/ والد