سیہون شریف سے نورانی جانیوالے 7 زائرین زہریلا پانی پینے سے جاں بحق

08 جولائی 2013

سیہون شریف +کوٹری (نامہ نگاران) سیہون شریف سے شاہ نورانی جانیوالے 7 زائرین زہریلا پانی پینے سے جاںبحق ہوگئے۔ زائرین لاہوت پیدل جا رہے تھے۔ تینگ شریف کے مقام پر پہاڑ ی علاقے میںگرمی اور زہریلا پانی استعمال کرنے سے زندگی کی باز ہار گئے۔ 5 افراد شفیع محمد‘ غلام حسین‘ محمد ببر‘ نیاز تنیو اور نبی بخش کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کی نعشیںسیہون تعلقہ ہسپتال پہنچا دی گئیں جہاں سے شفیع محمد اور غلام حسین ببر کی نعشیں ورثاءجھول کے قریب گوٹھ پریو خان ببر لے گئے جبکہ نیاز تنیو اور نبی بخش کی نعشیں خانوٹ لے جائی گئیں۔ تعلقہ ہسپتال سیہون شریف کے ایم ایس ڈاکٹر نذیر احمد سومرو نے بتایا کہ مذکورہ زائرین کی اموات شدید گرمی اور گرم و آلودہ پانی استعمال کرنے کے سبب ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...