چوہنگ: بیوی کو تشدد کرکے مار ڈالا

08 جولائی 2013

لاہور (نامہ نگار) چوہنگ کے علاقہ میں خاوند نے تشدد کا نشانہ بناکر بیوی کو قتل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مانووال کے رہائش پذیر تنویر الحسن کی دو سال قبل صائمہ بتول سے شادی ہوئی تھی۔ کچھ عرصہ بعد دونوں میاں بیوی میں اکثر ناچاقی رہنے لگی۔ گذشتہ روز دونوں میاں بیوی میں تلخ کلامی ہوئی تو تنویر الحسن نے صائمہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس سے وہ بے ہوش ہو کر گر گئی۔ ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ صائمہ بتول کے والد کی درخواست پر تنویر الحسن اور اس کے والدین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔