بدترین شکست، پیپلزپارٹی کے عہدیداروں اور ورکرز نے دفاتر جانا چھوڑ دیا

08 جولائی 2013

لاہور(خبرنگار) 11مئی کے انتخابات کو دو ماہ گزرنے کے باوجود پیپلزپارٹی کے عہدیداران اور کارکن صدمے کی کیفیت سے باہر نہیں آ سکے۔ انتخابات میں بدترین شکست کے بعد پارٹی کی بحالی اور فعال بنانے کے دعوے بھی دو ماہ میں ہی بھلا دئیے گئے۔ پیپلزپارٹی پنجاب اور لاہور کے دفاتر میں جانے والے ورکرز نے عہدیداروں کے غائب رہنے کے بعد جانا چھوڑ دیا۔ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب بھی کسی بڑی جگہ پر کرنے کی بجائے پنجاب آفس کے مختصر لان میں منعقد ہوئی جبکہ 5جولائی کے یوم سیاہ پر لاہور میں کوئی مظاہرہ بھی نہیں ہوا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی مکمل فعال ہے، ضمنی انتخابات میں پارٹی فعال ہونے کا ثبوت مل جائے گا۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...