لاکھوں کی وارداتیں، شہری 5 گاڑیوں، 12 موٹرسائیکلوں سے بھی محروم
لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوﺅں نے نواب ٹاﺅن کے علاقہ میں عبدالواصف کے گھر میںگھس کراہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر ےرغمال بنا کر 10لاکھ روپے، ساندہ میں عاصم کے گھر سے8لاکھ، ہنجروال میں قاسم کے گھر سے7لاکھ ، مانگا منڈی میں سرفرازکے گھرسے6لاکھ، نشتر کالونی میں ماجد کے گھر سے5 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوﺅںنے نواب ٹاﺅن میں عبدالقادر کی فیملی سے8لاکھ، لٹن روڈ میں معظم کی فیملی سے6لاکھ، سبزہ زارمیں زاہد کی فیملی سے 5لاکھ، شاد باغ میں عاصم کی فیملی سے4لاکھ، لیاقت آباد میں صغیر کی فیملی سے3لاکھ، اقبال ٹاﺅن میں الیاس کی فیملی سے2 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے۔ ستوکتلہ میں طلحہ سے 500امریکی ڈالر اور 50ہزار روپے، اقبال ٹاﺅن میں اکرم سے 4لاکھ اورتین موبائل فون،شفیق آباد میں ناصر سے 2لاکھ اور دوموبائل فون، نواب ٹاﺅن میں اصغر سے ایک لاکھ اورموبائل فون،کوٹ لکھپت میں وہاب سے ایک لاکھ اور دوموبائل فون، مزنگ میں شہزادسے 70ہزار اورموبائل فون،ریس کور س میں سکندر سے 50ہزار اورموبائل فون،گلشن راوی میں عبداقدیر سے 55ہزار اورموبائل فون، ڈیفنس اے میں ارشدسے 50ہزار اورموبائل فون،اقبال ٹاﺅن میں عابد سے 30ہزار اورموبائل فون، نشتر کالونی میں سمیع سے 28 ہزار اورموبائل فون اچھرہ میں نسیم سے 35ہزار اورموبائل فون لوٹ لئے۔ چوروں نے مسلم ٹاﺅن سے جاوید، اقبال ٹاﺅن سے سعید، لیاقت آبادسے مزمل، جوہر ٹاﺅن سے سلمان،ستوکتلہ سے فہیم کی کارےں، رائے ونڈ سے امجد کی ٹریکٹر ٹرالی جبکہ گجر پورہ سے عارف، مغلپورہ سے محمود، اقبال ٹاﺅن سے کاشف، اکبری گیٹ سے صداقت، وحدت کالونی سے ذیشان، قلعہ گجر سنگھ سے عدیل، گلشن راوی سے خاور، ساندہ سے حامد،گلشن راوی سے ساجد، اقبال ٹاﺅن سے رانا عدیل اور ساندہ سے حمید اللہ اور اقبال ٹاﺅن سے امان اللہ کی موٹر سائیکلیں چوری کر لےں۔ اقبال ٹاﺅن کے علاقہ میں سکیم موڑ کے قریب ایک ریسٹورنٹ کے باہر سے اعظم باجوہ کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔