حافظ آباد: چودھری کے مبینہ تشدد سے 22 سالہ ملازم ہلاک، ورثاءکا احتجاج

08 جولائی 2013

حافظ آباد(نمائندہ نوا ئے وقت) حافظ آباد کے نواحی گاو¿ں مڑھ چٹھہ میں چوہدری کے مبینہ تشدد 22 سالہ ملازم ہلاک ہو گیا۔ مقتول کے ورثاءنے قتل کیخلاف ونیکے چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مڑھ چٹھہ کے رہائشی مرحوم محمد شفیع کا 22 سالہ بیٹا ساجد علی گاو¿ں کے چوہدری ارشاد احمد چٹھہ کے ڈیرے پر ملازم تھا ۔ کچھ عرصہ قبل ساجد چوہدری ارشاد چٹھہ کے مظالم سے تنگ آ کر گھر واپس آگیا تھا لیکن چوہدری اسے زبردستی واپس لے گیا۔ مقتول ساجد علی کے اہل خانہ کا کہنا ہے ساجد علی اسکے پاس کام نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن اس نے ساجد علی پر اتنا تشدد کیا کہ وہ زندگی کی بازی ہی ہار گیا۔ مقتول ساجد علی گھر کا واحد کفیل تھا۔ ساجد علی کے اہل خانہ نے نعش ونیکے چوک میں رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور بااثر ملزم کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب پولیس تھانہ ونیکے تارڑ کا کہنا ہے کہ چوہدری ارشاد احمد چٹھہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور سلسلہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔