الطاف کا پارٹی کے جنرل ورکرز سے طے شدہ خطاب اچانک منسوخ

08 جولائی 2013

کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا پارٹی کے جنرل ورکرز سے طے شدہ خطاب اچانک منسوخ کردیا گیا۔ کراچی میں واقع ایم کیو ایم کے مرکزی نائب زیرو پارٹی قائد الطاف حسین کو برطانوی دارالحکومت لندن سے بذریعہ ٹیلیفون خطاب کرنا تھا۔ اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد بھی جمع تھی تاہم الطاف حسین کا خطاب اچانک منسوخ کر دیا گیا۔ جنرل ورکرز سے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی اور سنیٹر حیدر عباس رضوی نے خطاب کر کے کارکنوں کا حوصلہ بڑھایا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اب سازشوں کا دائرہ عالمی سطح تک پھیلا دیا گیا ہے، ملک سے باہر بھی ہمارے خلاف سازشیں ہورہی ہیں۔ اس موقع پر حیدر عباس رضوی نے کہا کہ الطاف حسین کی کردار کشی کرنیوالے احمقوںکی جنت میں رہتے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب ایم کیو ایم کے دشمنوں کے خواب چکنا چور ہو جائیں گے۔ وہ کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے سٹیج سے نعرے بھی لگاتے رہے۔
الطاف / خطاب منسوخ