پی آئی اے نے کارکردگی بہتر نہ بنائی تو نجکاری کرنا پڑے گی: احسن اقبال

08 جولائی 2013

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پی آئی اے کی انتظامیہ اور عملے کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ رضا کارانہ طور پر اپنی کارکردگی بہتر بنائے،کارکردگی بہتر نہ کی گئی تو پی آئی اے کی نجکاری کے سوا کوئی چارہ نہ ہو گا۔