مقدس اوراق کی بے حرمتی روکنے کیلئے قانون سازی کی جائیگی: وزیر مذہبی امور
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مقدس اوراق کی بے حرمتی روکنے کے لئے قانون سازی کی جائے گی، پوری دنیا میں اخبارات کا بطور ردی استعمال نہیں ہوتا، پاکستان میں اس کے کمرشل استعمال پر پابندی لگائی جانی چاہئے، قرآن پاک سمیت اس ماہ مبارکہ کی حرمت ہم سب پر لازم ہے، وزارت قانون سے ڈارفٹ منگوا کر قانون سازی کی جائے گی، علمائے کرام ، مشائخ و خطباءسے اپیل ہے کہ وہ اپنے خطبوں میں عوام میں شعور پیدا کریں کہ مقدس اوراق کی عزت و تکریم کا خیال رکھا جائے۔ گزشتہ روز نیشنل پریس کلب کے سامنے پاکستان جرنلسٹ کونسل کے زیراہتمام حرمت اسماءمبارکہ اور قرآن پاک واک کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ ہم سب کا فرض اور اجتماعی ذمہ داری ہونی چاہئے کہ قرآن پاک سمیت آسمانی کتب کی حرمت کا احترام کریں۔ بعد ازاں نیشنل پریس کلب سے ڈی چوک تک پرامن واک کی گئی۔