حکومت توانائی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہوا کے ذریعے منصوبے شروع کرنے میں سنجیدہ ہے: ترجمان متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ

08 جولائی 2013

 اسلام آباد (آن لائن) حکومت قابل تجدید توانائی کی ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہوا کے ذریعے چلنے والے منصوبے شروع کرنے میں سنجیدہ ہے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق یہ بات متبادل توانائی کے ترقیاتی بورڈ کے ایک ترجمان نے کہی۔