الطاف کیخلاف بین الاقوامی سطح پر بھی سازشیں کی جا رہی ہیں: خالد صدیقی

08 جولائی 2013

کراچی (نیوز رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان میں جہاں لوگ خدمت کے نام پر سیاست کررہے ہیں وہاں پر الطاف حسین نے سیاست میں خدمت کے تصور کو متعارف کرایا ہے ، ایم کیوایم ایک روایت شکن تنظیم ہے لیکن اچھی روایتوںکی امین بھی رہی ہے ۔ ایم کیوایم اور خاص طور پر الطاف حسین کے خلاف ہمیشہ سے سازشیںہوتی رہی ہیں اور اب یہ سازشیں ملک سے نکل کر بین الاقوامی سطح پر بھی کی جارہی ہے۔ میڈیا پر نظر ڈالی جائے تو انہیں صرف اور صرف ایم کیوایم اور قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف زہر اگلنے کے علاوہ کوئی کام دکھائی نہیں دیتا ۔