اسحق ڈار آج مائیکرو فنانس کانفرنس کا افتتاح کریں گے

08 جولائی 2013
اسحق ڈار آج مائیکرو فنانس کانفرنس کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار دو روزہ مائیکرو فنانس کانفرنس کا افتتاح (آج) پیر کو کریں گے۔ کانفرنس میں شریک ماہرین پاکستان میں مائیکرو فنانس انڈسٹری کی کامیابی اور چیلنج پر اظہار خیال کریں گے۔ سمٹ مائیکرو فنانس انڈسٹری کو درپیش چیلنجز اور ان سے نبردآزماءہونے کیلئے پالیسی سازی کے امور پر بحث و مباحثہ کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرے گی جس میں دنیا بھر سے ماہرین شرکت کریں گے۔