براعظم افریقہ میں زیر زمین پانی کا وسیع ذخیرہ موجود ہے : جدید تحقیق

08 جولائی 2013

اسلام آباد(اے پی پی) سائنسدانوں نے کہا ہے کہ براعظم افریقہ میں زیر زمین پانی کا وسیع ذخیرہ موجود ہے جس کا کل حجم زمین کی سطح پر موجود پانی سے سوگنا زائد ہے۔ جیولوجیکل سروے برطانیہ اور یونیورسٹی کالج لندن کی تحقیقی ٹیم کے رکن ہیلن بونسر نے کہا ہے کہ قبل ازیں زیر زمین پانی پر غور نہیں کیا گیا تھا۔