مدارس پر الزام شہدا فاﺅنڈیشن لال مسجد نے عائد نہیں کیا: حافظ احتشام

08 جولائی 2013

اسلام آبا د (ثناءنیوز) ترجمان شہدا فاﺅنڈیشن لال مسجد حافظ احتشام احمد نے کہا ہے کہ لال مسجد کمیشن نے اپنی رپورٹ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے 18مدارس پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے لال مسجد آپریشن میں حکومت کیساتھ تعاون کیا تھا۔ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں 12 مدارس کے نام بھی تحریر کئے ہیں۔ اس انکشاف کے سامنے آنے کے بعد میں نے شہداءفاﺅنڈیشن لال مسجد کے ترجمان ہونے کی بنا پر شہداءفاﺅنڈیشن لال مسجد کی طرف سے پالیسی بیان میڈیا میں جاری کیا۔ مدارس پر الزام شہداءفاﺅنڈیشن لال مسجد نے عائد نہیں کیا بلکہ لال مسجد کمیشن نے اپنی رپورٹ میں ان پر الزام عائد کیا ہے۔ جن مدارس پر الزام لگا اگر ان کے دامن صاف ہیں تو وہ رپورٹ کو عدالت میں چیلنج کریں۔