روسی ارکان پارلیمنٹ کی سنوڈن کو وینزویلا میں سیاسی پناہ لینے کی ہدایت
واشنگٹن (آن لائن) روس کے رکن پارلیمنٹ الیکسی یوشکوف نے کہا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے این ایس اے کے کنٹریکٹر ایڈورڈ سنوڈن کیلئے بہترین جائے پناہ وینزویلا ہے۔ الیکسی یوشکوف جوکہ روسی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں‘ نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایڈورڈ سنوڈن کیلئے بہترین اور مناسب جائے پناہ وینزویلا ہی ہوسکتی ہے۔ امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق روسی پارلیمنٹ کے ایک اور رکن الیگزینڈر باباکوف نے بھی ایڈورڈ سنوڈن کیلئے وینزویلا میں سیاسی پناہ کو مناسب اقدام قرار دیتے ہوئے کہا یہ سنوڈن کے بہترین مفاد میں ہے۔