شمسی توانائی سے چلنے والے طیارے کاکامیابی کے ساتھ امریکہ کا فضائی سفر مکمل

08 جولائی 2013

نیویارک (اے پی پی) شمسی توانائی سے چلنے والے چھوٹے طیارے نے کامیابی کے ساتھ امریکہ کا فضائی سفر مکمل کر لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شمسی توانائی سے چلنے والے اس چھوٹے طیارے نے 2 ماہ قبل اپنا فضائی سفر شروع کیا تھا جس کی تمام تر توانائی کی ضروریات سورج کی روشنی سے حاصل ہوئی تھیں ، اس میں لگے 12 ہزار سولر سیلز اتنی توانائی جمع کر لیتے تھے جو اس کے رات بھر کے سفر کیلئے کافی ہوتی تھی۔ طیارہ گذشتہ روز مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے نیویارک کے جے ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر کامیابی سے اتر گیا۔