تھکاوٹ دور کرنے کیلئے انرجی ڈرنک کی بجائے ٹماٹر کا جوس زیادہ مفید ہے: طبی ماہرین

08 جولائی 2013

واشنگٹن (اے پی پی)طبی ماہرین کے مطابق تھکاوٹ دور کرنے کیلئے انرجی ڈرنک کی بجائے ٹماٹر کا جوس استعمال کرنا زیادہ مفید ہوتا ہے۔ یونان میں ہونے والی تحقیق کے مطابق صبح کی ورزش کے بعد ٹماٹر کا جوس دوران خون کو بہتر بناتا ہے، ساتھ ہی ٹماٹر کا جوس دل کی بیماریوں اور کینسر سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2 ماہ تک مسلسل ٹماٹر کا جوس پینے سے جسم میں پروٹین کی کمی کو بھی دور کیا جا سکتا ہے۔