دیپالپور: نند کی میت کو غسل دیتے دل کا دورہ پڑنے سے بھابی بھی جاں بحق

08 جولائی 2013

دیپال پور (نمائندہ نوائے وقت) نند کی میت کو غسل دیتے ہوئے بھابھی بھی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی۔ دونوں کی نماز جنازہ اکھٹی ادا کی گئی۔ علاقہ سوگوار۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزعبداللہ ٹاﺅن کی رہائشی معروف کاروباری شخصیت عبدالغفور آرے والا کی55سالہ ہمشیرہ اور مستری محمد رفیق کی بیوی جو کہ 3بیٹوں اور3بیٹیوں کی والدہ تھیں جو کہ بلڈ پریشر و دیگر امرض میں مبتلا تھیں گذشتہ دس روز جس کی میت ان کے گھر لائی گئی اورغسل کے دوران اس کی بھابھی زوجہ عبدالغفور آرے والا بھی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔