چیچہ وطنی : سالے بہنوئی کی لڑائی، 19سالہ لڑکی باپ کو بچاتے جاں بحق
چیچہ وطنی (نامہ نگار) سالے بہنوئی کی لڑائی میں باپ کو بچاتے ہوئے فائرنگ سے 19سالہ بیٹی جاں بحق ہو گئی۔ چک 114/12-L کے اسحاق کا اپنے برادر نسبتی خالد کے ساتھ لین دین کا تنازعہ تھا ۔ گزشتہ شب دونوں میں اسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی جس پر ماموں خالد نے پستول نکال کر فائر کردیا تو 19سالہ صدف نورین باپ اسحاق کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگئی ۔ پولیس تھانہ کسووال نے اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کرلیا اور نعش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چیچہ وطنی سے پوسٹمارٹم کرواکر ورثاءکے حوالے کردی۔ ملزم فرار ہوگیا ہے۔