سانحہ نانگا پربت، تفتیش نے نیا رخ اختیار کر لیا، تفتیشی اداروں کا علاقے میں موجود تبلیغی جماعت کو تفتیش کا حصہ بنانے کی سفارش
نانگا پربت ( این این آئی) نانگاپربت میں غیرملکی سیاحوں کے قتل کی تفتیش نے نیارخ اختیار کرلیا۔ انٹیلی جنس اداروں نے اپنی رپورٹ میں علاقے میں موجود تبلیغی جماعت کوتفتیش کا حصہ بنانے کی سفارش کی ہے۔ پہلے اس بات کی تحقیق کی جائیگی کہ واقعہ کے روز علاقے میں موجود 12 رکنی تبلیغی جماعت کے لوگ اصل تھے یا انکے بھیس میں دہشت گرد تھے۔