کوئٹہ: منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاون، 169گرفتار

08 جولائی 2013

کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) انسداد منشیات فورس نے کوئٹہ شہر کے مرکزی نالہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 169افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ نالے میں قائم ان کے ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔ انسداد منشیات فورس نے گزشتہ روز پولیس کے ہمراہ شہر کے وسطی علاقے میں کریک ڈاون کیا۔ زیر حراست افراد میں منشیات فروشوں اور نشہ کرنے والے شامل ہیں۔ اے این ایف نے وہاں موجود منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کے ٹھکانوں کو مسمار کرکے آگ لگادی ۔اے این ایف کے فورس کمانڈر بریگیڈئر عدنان عظیم نے میڈیا کو بتایا کہ نالے میں قائم ہوٹل اور ان کی 20سے زائد آرام گاہیں، منشیات کی خریدو فروخت کی دکانیں تباہ کی گئی ہیں۔