انوکھی مہم جوئی، 420 فٹ بلند ہوا میں معلق خیمہ

08 جولائی 2013

نیویارک (نیٹ نیوز) کیا آپ کسی ایسی جگہ خیمہ لگانا پسند کریں گے جہاں نیچے ٹھوس فرش نہیں بلکہ ایک جال ہو اور وہ بھی 420 فٹ بلند اونچائی پر۔ ایسا ہی کچھ دلچسپ امریکی مہم جو نوجوانوں نے کیا، جنھوں نے اوٹاوا میں انتہائی بلندی پر اپنے خیمہ رسیوں کی مدد سے لگادیا، جس کے نیچے سہارے کے لئے ایک جال کے سوا کچھ نہ تھا۔ اس خیمے تک پہنچنا ہی خون خشک کردینے کے لئے کافی تھا۔