پودوں اور درختوں سے بھی بجلی حاصل کرنا ممکن ہے،ماہرین

08 جولائی 2013

اسلام آباد (اے پی پی) ہالینڈ میںکی گئی حالیہ تحقیق کے مطابق پودوں اور درختوں سے بھی بجلی حاصل کی جاسکتی ہے۔ سائنسدانوں نے کہا ہے کہ پودوں اور درختوں سے بجلی کا حصول متبادل اور انتہائی ماحول دوست ذریعہ توانائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پودے سورج سے (روشنی) توانائی حاصل کرتے ہیں اور یہ توانائی زیر زمین پودوں کی جڑوں میںموجود پانی سے بجلی بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔