منفرد وینڈنگ مشین، 3منٹ میں گرما گرم پیزا حاضر
روم (نیٹ نیوز) ایک اطالوی ڈیزائنر ز نے ایسی پیزا وینڈنگ مشین متعارف کر وا ئی ہے جس کے بعد اب صرف چند سیکنڈ میں گرما گرم پیزا دستیاب ہو گا۔ اس وینڈنگ مشین میں انسانی ہاتھ کے استعمال کے بغیر دیکھتے ہی دیکھتے اٹالین پیزا مکمل طور پر تیار ہو جاتا ہے۔ اس مشین کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں پیزا کی تیاری کا مکمل مرحلہ اسی مشین کے اندر ہوتا ہے۔