وڈیو گیمز بن جانے والی ٹائی

08 جولائی 2013

نیویارک (نیٹ نیوز) گھر ہو، دفتر یا شادی ہر جگہ جب بھی بیزار ہوں تو ایک ٹائی آپ کو گیمز کی دنیا میں پہنچا دے گی۔ جس کے ذریعے کسی بھی جگہ ایک وڈیو گیم ٹیٹریز کو کھیلا جا سکتا ہے۔ یہ ٹائی ایک طالبعلم نے تیار کی ہے۔ اس ٹائی کو اس نے محض 4 گھنٹے میں ہی تیار کر لیا اور یونیورسٹی میں استعمال کرکے اپنے دیگر ہم جماعتوں کو ٹیکنالوجی کے مقابلے میں مات بھی دے دی۔