انٹرنیٹ پر غیر اخلاقی، فحش مواد سے پاک سرچ انجن حلال گوگلنگ متعارف
لاہور (این این آئی) انٹرنیٹ پر غیراخلاقی، اور فحش مواد سے پاک سرچ انجن حلال گوگلنگ متعارف کرادیا گیا ۔ حلال گوگلنگ نامی سرچ انجن سرچنگ کے نتائج تو گوگل اور بنگ جیسے مشہور سرچ انجنوں سے ہی حاصل کرتا ہے لیکن یہ ایسے خود کار تطہیری نظام کے تحت کام کرتا ہے جو غیراسلامی مواد کو صارف کی سکرین تک نہیں پہنچنے دیتا۔ صارفین کو یہ سہولت بھی فراہم کی گئی ہے کہ اگر سرچنگ کے دوران ان کی سکرین پر کوئی ایسا مواد نظر آتا ہے جو کہ حرام یا غیر اسلامی ہے تو وہ حلال گوگلنگ کو ای میل کے ذریعے اسے ہٹانے کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔ دنیا میں بسنے والے ڈیرھ ارب مسلمان اپنے بچوں کو غیراخلاقی مواد سے بچانے کے لئے متبادل نظام کی ضرورت محسوس کر رہے تھے۔