پگھل کر ختم ہو جانے والی کوکا کولا کی برف سے بنی بوتل

08 جولائی 2013

نیویارک (نیٹ نیوز) کوکاکولا نے ایسی نئی بوتلیں تیار کرلی ہیں جو مکمل طور پر برف سے ہی بنی ہوئی ہے۔ لیکن یہ صرف لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں ہی دستیاب ہے۔ کوکا کولاکمپنی کے بقول دیکھنے میں یہ برف والی بوتلیں شیشے سے بنی ہوئی لگتی ہیں مگر اس کو ہاتھ میں لیں ٹھنڈ ک پورے جسم میں سرایت کر جاتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے فی الحال یہ صرف کولمبیا میں ہی فروخت کے لئے رکھی گئی ہیں۔