چوبرجی پارک کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں: اہل علاقہ

08 جولائی 2013

لاہور (پ ر) اہالیان چوبرجی پارک نے صوبائی وزیر تعلیم اور متعلقہ ایم پی اے رانا مشہود خان اور ایم این اے مہر اشتیاق احمد سے کہا ہے کہ وہ علاقہ کے مکینوں سے کئے گئے وعدے جلد از جلد پورے کریں۔ فہیم ارشد ظفر اپل شکیل احمد لعل محمد بٹ فرحان خان رضوان مختار سلیمان ظفر ارشد بلوچ عامر بشیر شیخ تنویر بابر قریشی اور چودھری رحمت نے عوامی نمائندوں اعلیٰ حکام اور خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مسائل کے حل کے لئے خصوصی اپیل کی ہے۔